بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حلال جانور کے گوشت میں موجود پٹھوں کے کھانے کا حکم


سوال

قربانی کی جانوروں کے یا قربانی کے علاوہ جانوروں کے گوشت میں جو پٹھے ہوتے ہیں اس کا کھانا کیسا ہے؟ مکروہ وغیرہ ؟

جواب

واضح رہے ازرُوئے شرع کسی بھی حلال جانور میں سات چیزیں حرام ہیں جن کا کھانا شرعاً جائز نہیں ہے، وہ سات چیزیں مندرجہ ذیل ہے:

1: دمِ مسفوح (یعنی بہنے والا خون)

2: آلہ تناسل (نر جانور کی پیشاب کی جگہ)

3: خصیے (خایہ/بیضہ)

4: مادہ جانور کی پیشاب کی جگہ

5:گلٹی (غدود)

6:مثانہ (پیشاب کی تھیلی)

7:پتہ (جگر کے نیچے ایک چھوٹی سے تھیلی جس میں پت جمع ہوتی ہے)۔ 

بصورتِ مسئولہ جانور کے گوشت میں موجود پٹھے ان سات اجزاء میں نہیں ہے، اس وجہ سے اس کا کھانا حلال ہے۔ 

فتاوی شامی میں ہے:

"ما يحرم أكله من أجزاء الحيوان المأكول سبعة: الدم المسفوح والذكر والأنثيان والقبل والغدة والمثانة والمرارة بدائع."

(كتاب الاضحية، ج:6، ص:311 ط:ايج ايم سعيد)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144212201449

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں