بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حلال جانور کے مشتبہ الخلق بچے کا حکم


سوال

اگر بکری نے مشتبہ الخلق بچے کو جنم دیا ، تو   اُس کا   کیا حکم ہے؟

جواب

واضح رہے کہ جانوروں میں حلت اور حرمت کے لحاظ سے اصل اعتبار  ماں کا ہے ،اور حکم شرعی ماں کے تابع ہوتا ہے(یعنی ماں اگر حلال جانورہے تو پیدا ہونے والا بچہ بھی حلال ہے ،اور اگر ماں حرام جانور ہے تو بچہ بھی حرام  ہے ) ، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں بکری کا بچہ بکری ہی کی نسل سے شمار ہوگا اور اس کا کھانا، اس کی خرید و فروخت اور  ایک سال ہونے پر اس کی قربانی کرنا جائز ہوگا، محض کسی دوسرے جانور سے مشابہت کی بنا پر حلال جانور کو  حرام نہیں کہا جاسکتا؛کیوں کہ شریعتِ مطہرہ میں جو جانور حلال ہیں اُس کی  تمام اقسام  (نسلیں ) حلال ہیں ، رنگ و نسل اور جسمانی بناوٹ کے فرق کو حرمت میں کچھ دخل نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے :

"والمولود بين الأهل والوحشي يتبع الأم؛ لأنها الأصل في التبعية، حتى إذا ‌نزا الذئب على الشاة يضحى بالولد."

(کتاب الطهارۃ، مطلب: ست تورث النسیان، 1/ 226، ط: سعید)

وفیہ ایضاً:

"و فی شرح الوهبانية للشرنبلالي عن جوامع الفقه والولوالجية: الاعتبارفي ‌المتولد للأم في الأضحية والحل."

(کتاب العتق، 654/3، ط: سعید)

بدائع الصنائع میں ہے:

"فإن كان ‌متولدا من الوحشي والإنسي فالعبرة بالأم فإن كانت أهلية يجوز وإلا فلا حتى إن البقرة الأهلية إذا نزا عليها ثور وحشي فولدت ولدا فإنه يجوز أن يضحى به، وإن كانت البقرة وحشية والثور أهليا لم يجز؛ لأن الأصل في الولد الأم؛ لأنه ينفصل عن الأم وهو حيوان متقوم تتعلق به الأحكام وليس ينفصل من الأب إلا ماء مهين لا حظر له ولا يتعلق به حكم ولهذا يتبع الولد الأم في الرق والحرية، إلا أنه يضاف إلى الأب في بني آدم تشريفا للولد وصيانة له عن الضياع وإلا فالأصل أن يكون مضافا إلى الأم."

(کتاب التضحیة، فصل: محل إقامة الواجب، 205/5، دار إحیاء التراث العربي)

عالمگیری میں ہے :

"فإن كان ‌متولدا من الوحشي والإنسي فالعبرة للأم، فإن كانت أهلية تجوز وإلا فلا، حتى لو كانت البقرة وحشية والثور أهليا لم تجز"۔

(کتاب الأضحیة، الباب الخامس في بیان محل إقامةالواجب، 297/5، ط:مکتبة ماجدیة عید گاہ طوغی رود کویته)

فقط واللہ أعلم

 


فتوی نمبر : 144407102380

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں