بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حلال اور حرام اشیاء کی تعیین


سوال

کون سی چیز حرام ہے اور کون سی چیز حلال ہے ؟وضاحت سے بتادیجیے!

جواب

واضح رہے کہ حلت و حرمت  بہت ہی وسیع مفہوم ہے ،اور اس کا تعلق چند اشیاء کے ساتھ نہیں ہے کہ ان کو شمار کر لیا جائے ،بلکہ اس کا تعلق ماکولات سے بھی ہے ،مشروبات سے بھی ہے ،مطعومات سے بھی ہے ،اسی طرح ملبوسات کے ساتھ بھی ہے ،جس طرح اس کا تعلق دیکھنے والی چیزوں سے ہے ،اسی طرح اس کا تعلق بولنے  اور سننے سے  بھی ہے ،الغرض  حلت و حرمت  ایک وسیع تر  مفہوم ہے، اس کا احصاء و شمار کسی ایک جہت  کو متعین کیے بغیر ممکن نہیں ،لہذا سائل کو مذکورہ جہات یا اس کے علاوہ کسی بھی خصوصی نوعیت  کی اشیاء کی حلت و حرمت کے بارے میں معلوم کرنا ہو تو اس کو متعین کر کے دوبارہ استفتاء ارسال فرمائیں ۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144502100562

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں