ہالہ نام رکھنا کیسا ہے ؟ ہالہ نام صحابیات کے نام میں سے ہے؟
’’ہالہ‘‘ کا اصل تلفظ’’ہالۃ‘‘ہے ، اس کے معنیٰ چاند کا گھیرا ، یا کسی بھی جرمِ سماوی کو محیط روشنی کا گھیرا ہے،نیز یہ ایک صحابیہ ’’حضرت ہالۃ بنت خويلد رضی الله عنها‘‘کا نام ہے ، جو کہ امّ المؤمنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی بہن ہیں ، لہذا ’’ہالہ‘‘ نام رکھنا درست اور باعث برکت ہے۔
"الاصابۃفی تمییز الصحابۃ" میں ہے :
"أبو العاص بن الربيع بن عبد العزّى بن عبد شمس بن عبد مناف العبشمي. أمههالة بنت خويلد، وكان يلقب جرو البطحاء."
(باب الكنى، حرف العين المهملة، القسم الأول، ج:7، ص:206، ط:دار الكتب العلمية بيروت)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144512101319
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن