بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حکیم الامت کا لقب


سوال

 حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کے بارے میں اکثر یہ سنا ہے کہ آپ کو حکیم الامت کا لقب سیدالکونین جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا ہے ، تو آیا اس کی کوئی حقیقت ہے یا نہیں؟

جواب

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو درداء  انصاری  رضی اللہ عنہ کو  حکیم الامت کا لقب عنایت فرمایا تھا ، حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کے متعلق ایسی بات کہیں سے ثابت نہیں ہے۔

اور کسی علمی شخصیت کو لقب اس وقت کے علماء دیتے ہیں ، حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ اپنے وقت کے  بلند پاۓ  کے محقق عالم اور صوفی  بزرگ تھے،  لہذا  انہیں بھی ان کے دور کے علماء نے حکیم الامت کا  لقب دیا، اور وہ اس لقب سے مشہور ہوگئے ۔

كنز العمال   میں ہے:

"- ‌عويمر ‌حكيم ‌أمتي، وجندب طريد أمتي يعيش وحده ويموت وحده والله يبعثه وحده. "الحارث - عن أبي المثنى المليكي مرسلا."

 (‌‌‌‌‌‌كتاب الفضائل من قسم الأفعال، الباب الثالث: في ذكر الصحابة، الفصل الثالث: في ذكر الصحابة رضوان الله عليهم أجمعين11/ 644، مؤسسة الرسالة)

الأعلام للزركلي میں ہے:

"أَبُو الدَّرْدَاء

(000 - 32 هـ = 000 - 652 م)

عويمر بن مالك بن قيس بن أمية الأنصاري الخزرجي، أبو الدرداء: صحابي، من الحكماء الفرسان القضاة. كان قبل البعثة تاجرا في المدينة، ثم انقطع للعبادة. ولما ظهر الإسلام اشتهر بالشجاعة والنسك. وفي الحديث " ‌عويمر ‌حكيم ‌أمتي " و " نعم الفارس عويمر ". وولاه معاوية قضاء دمشق بأمر عمر بن الخطاب، وهو أول قاض به."

 (‌‌حرف العين5/ 98،دار العلم للملايين)

سير أعلام النبلاء میں ہے:

"-‌‌ ‌أبو الدرداء 1: "ع"

الإمام القدوة، قاضي دمشق، وصاحب رسول الله -صلى الله عليه وسلم، ‌أبو الدرداء، عويمر بن زيد بن قيس، ويقال: عويمر بن عامر، ويقال: ابن عبد الله، وقيل: ابن ثعلبة بن عبد الله الأنصاري الخزرجي.

‌حكيم ‌هذه ‌الأمة، وسيد القراء بدمشق".

 (‌‌الطبقة الاولى : الصحابة وكبار التابعين، السابقون الأولون4/ 14، ط: دار الحديث- القاهرة)

وفیہ ایضا ً:

"ويروى عن مالك بن دينار أن كعبا رأى أبا مسلم الخولاني، فقال: من هذا؟ قالوا: ‌أبو مسلم، فقال: هذا ‌حكيم ‌هذه ‌الأمة."

(‌‌الطبقة الاولى : الصحابة وكبار التابعين، وممن أدرك زمان النبوة4/ 513، ط:دار الحديث- القاهرة)

فقط ولله أعلم


فتوی نمبر : 144502100598

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں