بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حکیم کا لفظ طبیب اور ڈاکٹر کے لیے استعمال کرنا


سوال

کیا حکیم کا لفظ طبیب اور ڈاکٹر  کے لیے استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ 

جواب

حکیم کا معنی ہے:  دانا ،عقل مند ۔ یہ لفظ  اسماءِ  مشترکہ میں سے ہے،  جیسا کہ  یہ اللہ تعالی کا صفتی نام ہے، اسی  طرح "حکیم "  عام لوگوں کے نام یا صفت کے طور پر بھی استعمال ہوسکتا ہے،  لیکن جب عام لوگوں کے حق میں اس کا استعمال ہو تو اس سے مراد اللہ تعالی کی صفت نہیں ہوتی، بلکہ دونوں نسبتوں کے اعتبار سے اس کا معنی میں آسمان و زمین کا فرق ہے، اس  لیے  اس  لفظ کو طبیب یا ڈاکٹر کے  لیے استعمال کرنا درست ہے ۔

الدرالمختار مع الرد(417/6):

"وجاز التسمية بعلي ورشيد من الأسماء المشتركة ويراد في حقنا غير ما يراد في حق الله تعالى."

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 200020

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں