بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت دحیہ کلبی کا اپنی بیٹی کو زندہ درگور کرنے کا واقعہ مستند ہے؟


سوال

حضرت دحیہ کلبی کا اپنی بیٹی کو زندہ درگور کرنے کا واقعہ کتاب" تنبیہات  اسلام"  سلسلہ نمبر  272 میں واقع ہے،  کیا یہ غلط ہے؟

جواب

ہمیں کافی تلاش کے باوجود ایسا واقعہ  کسی مستند ماخذ میں نہیں  مل  سکا۔  اگر کسی کے حوالے سے ایسا واقعہ جاہلیت کے دور میں ثابت بھی ہو تو اسلام سے پہلے کا واقعہ ہونے کی بنا پر اس کے ذکر کی ضرورت نہیں ہے۔

نیز آپ نے جس کتاب کا حوالہ دیا ہے، اس کے مصنف کا نام اور  کتاب کا صفحہ نمبر بھی درج کریں، اور  یہ بھی واضح کریں اس کتاب  میں اس واقعے کو مستند کہا گیا ہے  یا غیرمستند؟ وضاحت  ہونے کے بعد ہی اس پر کوئی تبصرہ کیا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201351

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں