بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ساڑھے چھ تولہ سونا اور ایک لاکھ روپے میں کتنی زکاۃ بنتی ہے؟


سوال

ایک لاکھ نقدی رقم اور ساڑھے چھ تولے سونے پر کتنی زکاۃ بنتی ہے؟ رقم بتا دیں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں زکوٰۃ اداکرتے وقت ساڑھے چھ تولے سونے کی مارکیٹ میں جوقیمتِ فروخت ہوگی اس کے ساتھ ایک لاکھ جمع کرکے مجموعی رقم میں چالیسوں حصہ زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہوگا۔

فتح القدیر میں ہے:

"الزكاة واجبة ‌على ‌الحر ‌العاقل ‌البالغ المسلم إذا ملك نصابا ملكا تاما وحال عليه الحول."

(كتاب الزكاة، ج:2، ص:153، ط:دارالفكر لبنان)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"تجب في كل مائتي درهم خمسة دراهم، وفي كل عشرين مثقال ذهب نصف مثقال."

(كتاب الزكاة، الباب الثالث في زكاة الذهب والفضة ولعروض، الفصل الثاني في العروض، ج:1، ص:178، ط:رشيديه)

وفیہ ایضاً:

"ثم في كل ‌أربعين درهما درهم."

(كتاب الزكاة، الباب الثالث في زكاة الذهب والفضة ولعروض، الفصل الثاني في العروض، ج:1، ص:179، ط:رشيديه)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144403100680

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں