بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حج کا رکن اصلی


سوال

حج کے کس رکن کو اصل حج کہا جاتا ہے؟

جواب

رکن سے مراد حج کے فرائض ہوتے ہیں، اور احرام کے بعد حج میں دو فرائض ہیں جنہیں ارکانِ حج کہتے ہیں، وہ دو رکن: وقوفِ عرفہ اور طوافِ زیارت ہیں۔ ان دونوں میں سے دقوفِ عرفہ کو "رکنِ اصل" یا "رکنِ اعظم" کہا جاتا ہے، اور حدیث میں بھی ہے کہ "حج تو وقوفِ عرفہ ہے"۔

سنن ترمذی کی روایت ہے:

"عن عبد الرحمان بن یعمر الدیلمي رضي الله عنه أن ناسًا من أهل نجد أتوا رسول الله صلی اللہ علیه وسلم و هو بعرفة فسألوہ، فأمر منادیًا؛ فنادى: الحجّ عرفة ..." الخ

(سنن الترمذي، أبواب الحج، باب ماجاء من أدرك الإمام بجمع فقد أدرك الحج، (1/178) ط: قدیمی، کراچی)

 

غنیۃ الناسک میں ہے:

"الثاني: الوقوف بعرفة في وقته ولو ساعةً ... وهما رکنان إجماعًا، لكن الوقوف هو الركن الأصلي ...".

(فصل: و أما فرائض الحج، ص:45، ط: إدارة القرآن)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144111200734

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں