بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حج کے کن مواقع میں دعا مانگنی چاہیے؟


سوال

 حج کے کن کن مواقع پر دعائیں مانگنی  چاہیے جو مستند ہو اور شریعت کی رو سے ثابت ہے ؟

جواب

حج میں جن مقامات میں خاص طور پر دعا قبول ہوتی ہے وہ یہ ہیں :

  1. بیت اللہ شریف پر پہلی نظر پڑتے وقت
  2. ملتزم کے پاس (حجر اسوداور خانہ کعبہ  کی چوکھٹ کے درمیان کی جگہ کو ملتزم کہتے  ہیں یہ حصہ تقریباً دو میٹر کا ہے )
  3. میزاب ِ رحمت  کے نیچے (بیت اللہ شریف کی شمالی جانب  چھت سے بارش کا پانی  گرنے کے لیے سونے کا جو پرنالہ بنایا گیا ہے )
  4. بیت اللہ شریف کے اندر 
  5. زم زم پیتے وقت
  6. مقام ابراہیم کے پیچھے
  7. صفا ،مروہ پر 
  8. سعی میں 
  9. عرفات کے میدان میں 
  10. منی اور مزدلفہ میں 
  11. رمی کے وقت
  12. جمرات کے پاس
  13. حطیم اور رکن یمانی کے درمیان
  14. طواف کے دوران
  15. زم زم کے کنویں کے پاس

الدر المختار میں ہے :

"وهو من مواضع الإجابة وهي بمكة خمسة عشر نظمها صاحب النهر فقال:

دعاء البرايا يستجاب بكعبة … وملتزم والموقفين كذا الحجر

طواف وسعي مروتين وزمزم … مقام وميزاب جمارك تعتبر

زاد في اللباب: وعند رؤية الكعبة وعند السدرة والركن اليماني، وفي الحجر وفي منى في نصف ليلة البدر".

(کتاب الحج،ھ:2،ص:507،508،سعید)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144406101202

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں