بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حج کے لیے رقم رکھی اور حج پر جانے کی اجازت نہیں، تو رقم کا کیا کریں؟


سوال

حج اس سال حج نہیں ہورہا، جنہوں نے رقم جمع کررکھی ہے، کیا کریں؟

جواب

موجودہ حالات میں حکومت سعودیہ کی جانب سے حج کی غرض سے غیر ملکی حجاج کی آمد کے سلسلہ کو اس سال موقوف کردیا گیا ہے، لہذا جن افراد نے حج کی غرض سے رقم محفوظ کر رکھی تھی، وہ اس رقم کو اگلے سال حج میں استعمال کرسکتے ہیں، مذکورہ رقم صدقہ کرنے کی ضرورت نہیں، البتہ مذکورہ رقم پر زکات کا  سال مکمل ہونے کی صورت میں زکات واجب ہوگی۔

ایسے افراد اگر فرض حج ادا کر کے ہیں تو وہ اس رقم کو کسی بھی جائز مصرف میں استعمال کرسکتے ہیں، البتہ زیادہ بہتر یہ ہوگا کہ آئندہ سال حج میں صرف کریں، اور جنہوں نے فرض حج ادا نہیں کیا، اور ان کے لیے دوبارہ رقم جمع کرنا مشکل ہے، انہیں چاہیے کہ وہ اس رقم کو محفوظ رکھیں اور آئندہ سال دوبارہ حج کی درخواست جمع کروائیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200484

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں