بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے وظیفہ


سوال

مہربانی فرما کرحج اور عمرہ کے  لیے کوئی وظیفہ بتا دیں !

جواب

بعض حضرات حرمین شریفین کی حاضری نصیب ہونے کے لیے ہر اذان کے وقت اذان کا جواب، اذان کے بعد کی مسنون دعا، درود شریف اور پھر اس کے بعد تین مرتبہ تلبیہ پڑھنے کو بھی بتلاتے ہیں، یہ  مجربات میں سے ہے، اس کا اہتمام کرلیں،اورمندرجہ ذیل دعا کا بھی اہتمام فرمائیں :

’’لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَ رَبُّ الْأَرْضِ وَ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ‘‘.

نیز  حضرت مولانا اشرف علی  تھانوی رحمہ اللہ نے " اعمالِ قرآنی"  میں حاجت روائی کے لیے ایک عمل لکھا ہے  جو کہ درج ذیل ہے، اس کا بھی اہتمام فرمائیں، ان شاءاللہ جلد حاضری نصیب ہوجائے گی:

"بسم اللہ الرحمن الرحیم بارہ ہزار مرتبہ اس طرح پڑھیں کہ جب ایک ہزار پورے ہوجائیں تو  دورکعت پڑھ کر اپنی حاجت کے لیے دعا کریں ،پھرپڑھنا شروع کریں اور ایک ہزار کے بعد پھر اسی طرح دو رکعت پڑھ کے  دعا کریں ،غرض اسی طرح بارہ ہزار پورے کریں ان شاء اللہ حاجت پوری ہوگی۔"

صحیح مسلم میں ہے:

"عن قتادة، عن أبي العالية، عن ابن عباس، أن نبي الله صلى الله عليه وسلم كان يقول عند الكرب: «لا إله إلا الله العظيم الحليم، لا إله إلا الله رب العرش العظيم، لا إله إلا الله رب السماوات ورب الأرض ورب العرش الكريم»".

(کتاب الذکر والدعاء والتوبۃ والاستغفار،باب دعاء الکرب،ج:8،ص:85،رقم الحدیث:2730،ط:دار الطباعۃ العامرۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503102677

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں