بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ربیع الثانی 1446ھ 10 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

حج و عمرہ کے لیے مجرب وظیفہ


سوال

میں نے کہیں پڑھا ہے کہ اگر حج پر جانے کے خواہشمند ہوں تو سورہ حج کی آخری آیت یا رکوع(مجھے ٹھیک سے یاد نہیں) پڑھیں۔ وقت اور مدت بھی یاد نہیں۔ یا سورہ فتح کی 27 ویں آیت 21 دفعہ مسئلہ مکمل ہونے تک پڑھیں۔ یہ بات ٹھیک ہے یا نہیں؟ یا مجھے کوئی دعا بتا دیں کہ میری یہ دیرینہ خواہش پوری ہو جائے۔ جزاک اللہ

جواب

بعض وظائف کا تعلق بزرگوں کے تجربات سے ہوتا ہے، اس لیے اگر کسی مستند کتاب میں مندرجہ بالا وظیفہ آپ نے پڑھا ہے تو اس کے اختیار کرنے میں حرج نہیں ہے۔بعض حضرات حرمین شریفین کی حاضری نصیب ہونے کے لیے ہر اذان کے وقت اذان کا جواب، اذان کے بعد کی مسنون دعا، درود شریف اور پھر اس کے بعد تین مرتبہ تلبیہ پڑھنے کو بھی بتلاتے ہیں۔ یہ بھی مجربات میں سے ہے، اس کا اہتمام کرلیں، ان شاء اللہ حج اور عمرہ کی حاضری نصیب ہوجائے گی۔


فتوی نمبر : 143101200645

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں