بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حج کے لیے جمع کی گئی رقم پر زکاۃ


سوال

پچھلے سال میرے پاس 7 لاکھ تھے جس کی زکاۃ دے دی اس سال 13 لاکھ ہے جس میں سے 10 لاکھ حج کے لیے جمع کروا دیا۔ اب مجھے کتنی زکاۃ دینی ہو گی؟

جواب

فی الحال آپ کے پاس موجود 3 لاکھ روپے کی زکاۃ یعنی 7500 روپے دینا آپ پر لازم ہے۔ اگر سرکاری حج اسکیم کے تحت حج کے لیے رقم جمع کرائی ہے اور جمع کی گئی رقم کسی وجہ سے (مثلاً: موجودہ احوال کے تناظر میں) واپس مل جائے تو  واپس ملنے کے بعد اس کی زکاۃ یعنی 25000 روپے دینا بھی آپ پر لازم ہوگا۔ اگر واپس نہ ملے تو حج کے لیے جمع کی گئی رقم پر زکاۃ نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

نوٹ: ہماری معلومات کے مطابق حکومتِ پاکستان کی طرف سے اس سال اب تک کسی پرائیوٹ حج کمپنی کو حج کوٹہ جاری نہیں کیا گیا، نیز کسی فرد کو لوگوں سے حج کے لیے رقم جمع کرنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔ 


فتوی نمبر : 144109200444

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں