بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حج کا طریقہ


سوال

میں حج سیکھنا چاہتا ہوں  برائے کرم مجھے کوئی کتابچہ بتادیں جس سے میں حج سیکھ سکوں ۔

جواب

آپ  درج ذیل کتب  میں سے کسی کتاب کا مطالعہ کریں :

1: حج و عمرہ کے مسائل کا آسان طریقہ(مفتی انعام الحق قاسمی صاحب دامت برکاتہ)

2:احکام حج(مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ علیہ)

3:حج کی تیاری اور عمرہ کا طریقہ(مفتی عبد الرؤف سکھروی صاحب دامت برکاتہ )

البتہ سائل کے لئے بہتر  اور مناسب یہ ہے کہ صرف کتاب کے مطالعہ پر اکتفاء نہ کرے بلکہ کسی ایسے مستند عالم دین کے پاس جا کر بالمشافہ ان سے حج کے مسائل سیکھے کہ جنھوں نے خود بھی حج کیا ہو،نیز حج کےبنیادی مسائل اور طریقہ کار بتلانے کے لئے جو مستند ادارے عازمین حج کو با قاعدہ تربیت دیتے ہیں وہاں بھی پابندی سے شریک ہو۔

صحیح مسلم میں  ہے:

"عن جابر رضی اللہ عنه: قال رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَرْمِي عَلَى رَاحِلَتِهِ يَوْمَ النَّحْرِ، وَيَقُولُ " لِتَأْخُذُوا مَنَاسِكَكُمْ. فَإِنِّي لَا أَدْرِي لَعَلِّي لا أحج بعد حجتي هذه."

(کتاب الحج،بَاب اسْتِحْبَابِ رَمْيِ جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ يَوْمَ النَّحْرِ راكبا،رقم الحدیث :1297،ج:2،ص:943،عيسى البابي الحلبي وشركاه،قاہرۃ)

ترجمہ:’’حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو دیکھا آپ قربانی کے دن اپنی سواری پر (سوار ہو کر) کنکریاں مار رہے تھے اور فرما رہے تھے: تمھیں چا ہیے کہ تم اپنے حج کے طریقے سیکھ لو، میں نہیں جا نتا شاید اس حج کے بعد میں (دوبارہ) حج نہ کر سکوں۔‘‘

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508102262

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں