بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 ذو القعدة 1445ھ 18 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حج کے بعد روضۂ پاک میں حاضری سنت ہے یا مستحب؟


سوال

حج کے بعد روضۂ پاک میں حاضری دینا  سنت ہے یامستحب؟

جواب

حج سے فارغ ہوکر روضۂ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دینا اور سلام پیش کرنا افضل ترین مستحبات میں سے ہے اور ہر مسلمان کو چاہئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اظہار محبت کرتے  ہوئے حج سے فارغ ہوکر ان کے روضۂ اقدس پر حاضری دے دے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہےکہ ’’جس نے حج کیا اور میری زیارت نہیں کی بلا شبہ اس نے مجھ سے بےرخی کی‘‘۔

الترغیب والترہیب میں ہے:

"عن ابن عمر عند ابن عدي والدار قطني«من حج ولم يزرني فقد جفاني.»"

(كتاب الحج، ج: 2، ص:235، ط:دار إحياء التراث العربي)

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"(خاتمة في زيارة قبر النبي - صلى الله عليه وسلم -) قال مشايخنا رحمهم الله تعالى: إنها أفضل المندوبات."

[كتاب الحج،خاتمة في زيارة قبر النبي صلى الله عليه وسلم، ج:1، ص:265، ط:ماجدية]

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144401100070

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں