بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کرونا وبا کی وجہ سے بغیر احرام حدودِ حرم میں داخل ہونے اورحج سے متعلق چند مسائل


سوال

1۔ میں مدینہ منورہ سے 20 شوال کو مکہ مکرمہ آیا ہوں، اس سال کرونا کی وجہ سے عمرہ پر پابندی ہے تو بغیر احرام کے مکہ آیا ہوں ارادہ حج کرنے کا ہے، اگر حج ہوا تو کروں گا، کیا مکہ میں بغیر احرام کے آنے پر دم ہوگا؟

2۔  اب میں مکہ مکرمہ میں حدود حرم میں رہائش پذیر ہوں، کیا میں حج افراد کرسکتا ہوں؟

3۔ حج افراد کامکمل طریقہ بتائیں!  اور کوئی حج کے متعلق کوئی اچھی کتاب بتائیں جس کا مطالعہ کروں۔

جواب

1۔سائل کے لیے احرام باندھے بغیر مدینہ منور سے مکہ مکرمہ میں داخل ہونا جائز نہیں تھا، ایسا کرنے کی وجہ سے اس پر دم لازم ہے، لیکن اگر سائل گھر  پہنچنے سے پہلے پہلے کسی میقات سے احرام باندھ  کر حج یا عمرہ کرلے تو دم ساقط ہوجائے گا۔

2۔ سائل حدودِ حرم میں رہائش پذیر ہے؛ لہذا وہ حج افراد کرے گا۔

3۔ حج افراد کا طریقہ کار اور حج کے احکام و مسائل سمجھنے کے لیے "معلم الحجاج" کا مطالعہ مفید رہے گا۔ فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201403

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں