بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حائضہ عورت رمضان میں دن پاک ہوگئی تو روزہ کھلنے تک کچھ کھائے پیے نہیں


سوال

دن کے وقت میں حیض سے پاک ہوجائے اور غسل کرلے تو کیا شام تک روزے کی حالت میں رہے ؟

جواب

رمضان المبارک کے مہینہ میں اگر حائضہ عورت دن میں پاک ہوجاتی ہے تو غروب آفتاب تک اس عورت کا کھانا پینا درست نہیں ہے،روزہ داروں کی طرح رہنا ضروری ہے،البتہ بعد  میں  اِس دن کے روزہ کی قضا  لازم ہے۔

بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع میں ہے:

"أما صوم رمضان فيتعلق بفواته أحكام ثلاثة: وجوب إمساك بقية اليوم تشبها بالصائمين في حال ووجوب القضاء في حال ووجوب الفداء في حال.

أما وجوب الإمساك تشبها بالصائمين فكل من كان له عذر في صوم رمضان في أول النهار مانع من الوجوب أو مبيح للفطر ثم زال عذره وصار بحال لو كان عليه في أول النهار لوجب عليه الصوم ولا يباح له الفطر كالصبي إذا بلغ في بعض النهار وأسلم الكافر وأفاق المجنون ‌وطهرت ‌الحائض وقدم المسافر مع قيام الأهلية يجب عليه إمساك بقية اليوم."

(کتاب الصوم،فصل حكم الصوم المؤقت إذا فات عن وقته،ج2،ص102،ط؛دار الکتب العلمیة)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144309100879

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں