اگر عورت حالتِ حیض میں ہو اورشوہرپر شہوت کا غلبہ ہوجائے تو ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟
ماہواری کے ایام میں بیوی کی ناف سے لے کر گھٹنوں تک کے حصہ سے بغیر حائل کے نفع اٹھانا شوہر کے لیے شرعاً ممنوع قرار دیاگیاہے، البتہ اس حصہ کے علاوہ باقی تمام بدن سے فائدہ اٹھانے کی شرعاً اجازت ہے، نیز اگر ناف سے گھٹنوں کے درمیان اتنا موٹا کپڑا ہو جس سے دونوں کو ایک دوسرے کے جسم کی حرارت محسوس نہ ہو تو شرم گاہ میں دخول کیے بغیر تسکین حاصل کرنے کی اجازت ہوگی، لیکن جس شخص کو اپنے اوپر کنٹرول نہ ہو، اسے اس سے بھی اجتناب کرنا چاہیے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(و) يمنع ... (و قربان ماتحت إزار) يعني مابين سرة و ركبة ولو بلاشهوة و حل ماعداه مطلقاً."
(باب الحيض، ج:1،ص:292، ط:سعيد)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144502101616
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن