بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حیض کے غسل کے لیے پانی نہ ملنے کی صورت میں تیمم کرکے پڑھی جانے والی نماز کا حکم


سوال

 اگر حیض کا غسل فرض ہے، مگر پانی نہ ملے اور نماز کا وقت جاتا رہے،  تو کیا بغیر غسل تیمم کرکے نماز پڑھی جا سکتی ہے؟  اور پھر پانی ملے لیکن  تیمم کر لیا ہو  تو کیا اس نماز کو لوٹایا جائے گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر حائضہ  کا حیض ختم ہونے کی وجہ سے غسل فرض ہو  اور حائضہ ایسی جگہ پر ہو کہ وہاں  قریب میں ( ایک میل کے فاصلے پر ) پانی   موجود نہ ہو تو ایسی صورت میں حائضہ کے لیے تیمم کرکے نماز پڑھنا جائز ہے، پھراگر   تیمم کرکے نماز پڑھ لی ہو اور  اس کے بعد وقت کے اندر پانی مل بھی جائے تو   اس نماز کو دہرا نا ضروری نہیں ہے۔  

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(من عجز) مبتدأ خبره تيمم (عن استعمال الماء) المطلق الكافي لطهارته لصلاة تفوت إلى خلف (لبعده) ولو مقيما في المصر (ميلا).

وفي الرد:(قوله من عجز) العجز على نوعين: عجز من حيث الصورة والمعنى، وعجز من حيث المعنى فقط، فأشار إلى الأول بقوله لبعده، وإلى الثاني بقوله أو لمرض، أفاده في البحر. وفيه عن المحيط المسافر يطأ جاريته وإن علم أنه لا يجد الماء؛ لأن التراب شرع طهورا حال عدم الماء؛ ولا تكره الجنابة حال وجوده فكذا حالة عدمه. اهـ (قوله مبتدأ) المبتدأ لفظ من فقط، لكن لما كان الصلة والموصول كالشيء الواحد تسمح في إطلاق المبتدإ عليهما ط (قوله المطلق) قيد به؛ لأن غيره كالعدم (قوله الكافي لطهارته) أي من الخبث والحدث الأصغر أو الأكبر."

(كتاب الطهارة، باب التيمم، سنن التيمم، ج:1،ص:232، ط: سعيد)

بذل المجهود في حل سنن أبي داود میں ہے:

"أجمعوا  على أنه إذا رأى الماء بعد فراغه من الصلاة لا إعادة عليه، وإن كان الوقت باقيًا."

(باب: في المتيمم يجد الماء بعدما يصلي في الوقت، ج:2، ص:541، ط: مركز الشيخ ابي الحسن الندوي، الهند)

"الموسوعة الفقهية الكويتية" میں ہے: 

"وللتيمم شروط وجوب وصحة معا وهي: (أ) : الإسلام: فلا يجب التيمم على الكافر لأنه غير مخاطب، ولا يصح منه لأنه ليس أهلا للنية. (ب) : انقطاع دم الحيض والنفاس. (ج ) : العقل. (د) : وجود الصعيد الطهور".

(تيمم، شروط وجوب التيمم، ج:14، ص: 250، ط: دار السلاسل)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144408101522

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں