بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حیض کی کم سے کم مدت کتنی ہے؟


سوال

حیض کا دورانیہ کم سے کم کتنا ہوتا ہے؟

جواب

حیض کی کم سے کم مدت (دورانیہ) تین دن اور تین راتیں (72 گھنٹے) ہیں، اس سے کم خون شرعاً حیض شمار  نہیں ہوتا۔

مراقی الفلاح ميں هے :

"أقل ‌الحيض ثلاثة وأكثره عشرة وأقل ما بين الحيضتين خمسة عشر يومًا و لا حد لأكثره" لأنه قد يمتد أكثر من سنة."

(كتاب الطهارة، باب الحیض والنفاس، ص:٦١، ط: المكتبة العصرية)

ہدایہ میں ہے:

"‌أقل ‌الحيض ثلاثة ايام ولياليها وما نقص من ذلك فهو استحاضة."

(كتاب الطهارات، ‌‌باب الحيض والاستحاضة، ١/ ٣٢، ط: دارإحياء التراث العربي)

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(والناقص) عن أقله(والزائد) على أكثره أو أكثر النفاس أو على العادة وجاوز أكثرهما. (وما تراه) صغيرة دون تسع على المعتمد وآيسة على ظاهر المذهب (حامل) ولو قبل خروج أكثر الولد (استحاضة)."

(كتاب الطهارة، باب الحيض، ١/ ٢٨٥، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144505100320

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں