بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 ذو القعدة 1445ھ 21 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حیض کی حالت میں نفلی طواف کرلیا


سوال

اگر کوئی خاتون حیض روکنے والی دوا استعمال کر رہی ہو اور وہ نفلی طواف کرے ،طواف کے بعد اسے خون کا دھبہ نظر آئے تو کیا کوئی کفارہ دینا ہوگا؟

جواب

واضح رہے کہ نفلی طواف کے لیے بھی  طہارت شرط ہے ،لہذا اگر حیض کی حالت میں نفلی طواف کر لیا ہے،تو پاکی کے بعد غسل کرکے طواف دوبارہ کرلیاجائے،تلافی ہوجائے گی اور اگر اپنے شہر واپسی ہوچکی ہے ،طواف کی قضا کی کوئی صورت ممکن نہیں تو ایک بکری حدود حرم میں  ذبح کرنی ہوگی۔

فتاوی شامی  میں ہے:

"أو طاف للقدوم) لوجوبه بالشروع (أو للصدر جنبا) أو حائضا (أو للفرض محدثا  ولو جنبا فبدنة إن) لم يعده والأصح وجوبها في الجنابة وندبها في الحدث، وأن المعتبر الأول والثاني جابر له، فلا تجب إعادة السعي جوهرة.

(قوله: لوجوبه بالشروع) أشار إلى أن الحكم كذلك في كل طواف هو تطوع، فيجب الدم لو طافه جنبا، والصدقة لو محدثا كما في الشرنبلالية عن الزيلعي. وأفاد أن الكفارة تجب بترك الواجب الاصطلاحي بلا فرق بين الأقوى والأضعف، فإن ما وجب بالشروع دون ما وجب بإيجابه تعالى كطواف الصدر لاشتراكهما في الوجوب الثابت بالدليل الظني، بخلاف الطواف الفرض الثابت بالقطع فلذا وجبت فيه مع الجناية بدنة إظهارا للتفاوت من حيث الثبوت فافهم. 

(قوله: إن لم يعده) أي الطواف الشامل للقدوم والصدر والفرض، فإن أعاده فلا شيء عليه فإنه متى طاف أي طواف مع أي حدث ثم أعاده سقط موجبه. اهـ"

(کتاب الحج،باب الجنایات فی الحج،ج2،ص550،ط؛سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144312100278

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں