بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حیض کے ایام میں بیوی کا بستر الگ کرنا


سوال

 میری بیوی حیض سے ہوتی ہے، ان ایام میں میں اپنی بیوی سے علیحدہ الگ بستر پر سوسکتا ہوں؟ اس ڈر سے کہ کہیں حیض کا خون میرے کپڑے اور بدن میں نہ لگ جائے جس سے میری نماز فجرخراب ہو؟

جواب

بیوی اگر حیض  کی حالت میں ہو تو اس  وجہ سے بستر الگ نہیں کرنا چاہیے؛  بلکہ حسبِ معمول ساتھ ہی لیٹنا  چاہیے، اس حال میں بستر الگ کردینا یہودیوں کا فعل ہے جس کی مشابہت سے بچنا لازم ہے،  اس کے حل کے لیے  رات کو سونے کے کپڑے علیحدہ پہن لیے  جائیں یا  عورت ایسی تدابیر اختیار کرلے جس سےخون کپڑوں سے  باہر  نکلنے سے محفوظ رہے، یا ایک ہی بستر پر  قدرے فاصلہ سے میاں بیوی سو جائیں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 292)

"(و قربان ما تحت إزار) يعني ما بين سرة وركبة ولو بلا شهوة، وحل ما عداه مطلقًا.

(قوله: يعني ما بين سرة وركبة) فيجوز الاستمتاع بالسرة و ما فوقها و الركبة و ما تحتها و لو بلا حائل، و كذا بما بينهما بحائل بغير الوطء و لو تلطخ دمًا، و لايكره طبخها و لا استعمال ما مسته من عجين أو ماء أو نحوهما إلا إذا توضأت بقصد القربة كما هو المستحب فإنه يصير مستعملًا. و في الولوالجية: و لاينبغي أن يعزل عن فراشها؛ لأن ذلك يشبه فعل اليهود، بحر. وفي السراج: يكره أن يعزلها في موضع لا يخالطها فيه."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202591

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں