بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حیض کے تین دن ہونے کے بعد بیوی سے ملنا


سوال

حیض  کے تین  دن ہونے  کے بعد بیوی  سے  جماع  کر سکتے  ہیں؟

جواب

"حیض  کے تین  دن  کے  بعد"  سے  سائل کی مراد  اگر   یہ   ہے کہ حیض بند ہونے کے تین دن بعد جماع کرنا، تو حیض بند ہونے کے بعد بیوی سے جماع کرنا جائز ہے۔  البتہ اگر حیض شروع ہونے کے تین بعد مراد ہے تو  چوں کہ حیض کی حالت میں جماع جائز نہیں ہے اور تین دن بعد  اگر حیض جاری ہو یا اس کی  عادت تین دن سے زیادہ ہو اور فی الحال خون جاری نہ ہو تو  اس حالت میں بیوی سے جماع جائز نہیں ہوگا،  جب تک بیوی پاک نہ ہوجائے۔

تاہم اگر کسی کی عادت تین دن کی ہو اور تین دن بعد حیض بند بھی ہوجائے تو اس کے لیے پاک ہونے کے بعد جماع جائز ہے۔ اور اگر تین دن کی عادت ہو لیکن تین دن بعد حیض بند نہیں ہوا تو حیض مکمل دس دن ہونے تک انتظار کرے، دس دن کے اندر رک جائے تو پاک ہوکر جماع کرنا جائز ہے، نہ رکے تو دس دن سے زائد دن ہونے کے بعد استحاضہ کے دنوں میں بھی جائز ہے، (واضح ہو کہ اس صورت میں استحاضہ کے دن چوتھے دن سے شمار ہوں گے ۔)  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208201488

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں