بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہیئر ٹرانسپلانٹیشن کا حکم


سوال

آج کل لیزر کے ذریعہ جو بال لگوائے جاتے ہیں جسے ہیر ٹرانسپلانٹیشن کہا جاتا ہے اپنے ہی سر کے بال ایک جگہ سے نکال کر دوسری جگہ لگائے جاتے ہیں. کیا یہ جائز ہے؟

جواب

انسان کے اپنے بال سر کے ایک حصے سے نکال کر بذریعہ سرجری  دوسرے حصے میں لگانا جائز ہے، لیکن اگر اس کے لئے کوئی آپریشن کیا جاتا ہو  تو بالوں کا لگوانا چونکہ کوئی   ایسی ضرورت نہیں ہے جس کی وجہ سے آپریشن کی تکلیف و مشقت برداشت کی جائے، اس لیے اس آپریشن سے اجتناب کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144202200312

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں