بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حائقہ نام کے معنی اور نام رکھنے کا حکم


سوال

"حائقہ"  نام کا معنی  کیا  ہے؟

جواب

"حائقہ"  کے معنی  ہیں : گھیرنے والی، احاطہ کرنے والی،  اور عمومًا جو مصیبت یا عذاب انسان کو گھیرتا ہے، اس کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

 جب  کہ "حایقہ"  کا معنی ہے :   کسی سے بغض و حسد رکھنا ۔

اس لیے  یہ  دونوں نام رکھنا درست نہیں ہے، اس کے بجائے بچی کا نام صحابیات، نیک مسلمان خواتین یا دیگر اچھے بامعنی ناموں پر رکھا جائے۔

تاج العروس (25/ 211):

"{حاق بِهِ الشَّيْء} يَحِيق {حيقاً} وحيوقاً {وحيقاناً الْأَخير بِالتَّحْرِيكِ أحَاط بِهِ فَهُوَ} حائق، وَمِنْه قَوْله تَعَالَى: وَلَا يَحِيق الْمَكْر السَّيئ إِلَّا بأَهْله كَمَا فِي الصِّحَاح، أَي لَا ترجع عَاقِبَة مكروهه إِلَّا عَلَيْهِم."

تهذيب اللغة (5/ 82):

"وَقَالَ: حاق الْعَذَاب يَحِيق فَهُوَ حَائق. وَقَالَ اللَّيْث: الحَيْق مَا حَاقَ بالإنسان من مكْرٍ أَو سُوءٍ يعملهُ فينزلُ ذَلِك بِهِ، تَقول أحاق الله بِهِمْ مَكْرَهُم وحاق بهم مَكْرهمْ."

القاموس المحيط (ص: 877):

"وحايَقَهُ: حَسَدَهُ وأبْغَضَهُ."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200548

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں