بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حائقہ نام رکھنے کا حکم


سوال

میں نے 10 سال پہلے اپنی بیٹی کا نام حائقہ رکھا تھا، انٹرنیٹ پر اس کا مطلب ﺍللّٰه کی عبادت کرنے والی بتا گیا تھا، اسی مطلب کو پڑھ کر میں نے بچی کا نام حائقہ رکھا تھا، آپ کی ویب سائٹ پر اسے درست نہیں بتایا جا رہا ہے، براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

جواب

"حائقہ"  کے معنی  ہیں : گھیرنے والی، احاطہ کرنے والی،  اور عمومًا جو مصیبت یا عذاب انسان کو گھیرتا ہے، اس کے لیے استعمال ہوتا ہے، اس کے بجائے بچی کا نام صحابیات، نیک مسلمان خواتین یا دیگر اچھے بامعنی ناموں پر رکھ لے،لہذا  آپ کو کسی مستند عالم  دین سے پوچھ کر نام رکھنا چاہیے تھا،صرف انٹرنیٹ نیٹ پر دیکھنےپر اکتفاء نہیں کرنا چاہیےتھا۔

تاج العروس  میں ہے:

"{‌حاق ‌به ‌الشيء} يحيق {حيقا} وحيوقا {وحيقانا الأخير بالتحريك أحاط به فهو} حائق، ومنه قوله تعالى: ولا يحيق المكر السيئ إلا بأهله كما في الصحاح، أي لا ترجع عاقبة مكروهه إلا عليهم! كأحاق به عن ابن عباد."

(الجزء 25، فصل الحاء مع القاف، ح ي ق، ج: 25 ص: 211 ط: دار الھدایة)

تهذيب اللغة  میں  ہے:

"وقال: ‌حاق ‌العذاب ‌يحيق ‌فهو ‌حائق. وقال الليث: الحيق ما حاق بالإنسان من مكر أو سوء يعمله فينزل ذلك به، تقول أحاق الله بهم مكرهم وحاق بهم مكرهم. وقال الزجاج في قوله جل وعز: {العلم وحاق بهم ما كانوا به} (غافر: 83) أي أحاط بهم العذاب الذي هو جزء ما كانوا يستهزءون. كما تقول أحاط بفلان عمله وأهلكه كسبه؛ أي أهلكه جزاء كسبه."

(الجزء 5، أبواب الحاء والفاء، باب الحاء والقاف، ج: 5 ص: 82 ط: دار الإحياء التراث العربي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144410101635

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں