اگر میں ہفتے میں ایک روزہ رکھنے کو معمول بنانا چاہو ں تو کس دن روزہ رکھنا چاہیے؟
اگر آپ ہفتہ میں کسی ایک دن روزہ رکھنا چاہتے ہیں تو پیر یا جمعرات میں سے کسی ایک دن روزہ رکھیں ،اور زیادہ بہتر یہ ہے کہ پیر اور جمعرات دونوں دن کا روزہ رکھیں؛ کیوں کہ یہ سنت سے ثابت ہے، اور حکم کے اعتبار سے مستحب ہے، خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی پیر اور جمعرات کے روزے رکھتے تھے، البتہ کبھی اس کے علاوہ ایام میں بھی رکھتے تھے۔
"حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا أَبَانٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي الْحَكَمِ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ مَوْلَى قُدَامَةَ بْنِ مَظْعُونٍ ، عَنْ مَوْلَى أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، أَنَّهُ انْطَلَقَ مَعَ أُسَامَةَ إِلَى وَادِي الْقُرَى فِي طَلَبِ مَالٍ لَهُ، فَكَانَ يَصُومُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَيَوْمَ الْخَمِيسِ، فَقَالَ لَهُ مَوْلَاهُ : لِمَ تَصُومُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَيَوْمَ الْخَمِيسِ وَأَنْتَ شَيْخٌ كَبِيرٌ ؟ فَقَالَ : إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَصُومُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَيَوْمَ الْخَمِيسِ، وَسُئِلَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ : " إِنَّ أَعْمَالَ الْعِبَادِ تُعْرَضُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَيَوْمَ الْخَمِيسِ ".
(سنن أبي داود ، كِتَاب الصَّوْمُ ، بَابٌ فِي صَوْمِ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ ، رقم الحديث : ٢٤٣٦)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144212200828
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن