بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حفصہ مریم نام رکھنے کا حکم


سوال

حفصہ مریم نام کا کیا مطلب ہے؟ کیا یہ بچی کے لیے بہتر ہے؟

جواب

"حفصہ"کے معنی: شیر (یعنی بہادر) کی بچی کے ہیں،"حفصہ" مشہور صحابیہ، رسول اللہ ﷺ کی زوجہ مطہرہ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صاحب زادی کا نام ہے، ان کے علاوہ اور بھی اس نام کی متعدد صحابیات تھیں۔

"مریم" کا معنیٰ ہے: پارسا، باعصمت، پاک دامن،اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی والدہ ماجدہ کا نام ہے،لہذا بچی کا "حفصہ مریم" نام رکھنا اچھا اور باعثِ برکت ہے۔

القاموس المحيط    میں ہے:

"الحفص : زبيل من أدم تنقى به الآبار ج : أحفاص وحفوص وولد الأسد وبه كنى النبي عمر بن الخطاب رضي الله تعالى عنه . وحفص بن أبي جبلة وابن السائب وابن المغيرة : صحابيون وبهاء : بنت عمر بن الخطاب أم المؤمنين."

(باب الصاد، فصل الحاء، ص:794، ط: دار الکتب العلمیة)

تاج  العروس میں ہے:

"{‌مريم: (اسم) ابنة عمران التي أحصنت فرجها صلى الله عليها، وعلى ابنها عيسى، وعلى نبينا أفضل الصلاة والسلام."

(‌‌ر ي م، ج:32، ص:302، ط: دار إحياء التراث)

معجم اللغۃ العربیۃ المعاصرۃ میں ہے:

"مَرْيَم [مفرد]:

1 - القدِّيسة العذراء، والدة النَّبيّ عيسى عليه السَّلام، وردت في القرآن باسم ‌مريم ابنة عمران " {وَمَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرَانَ الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا} ".

2 - اسم سورة من سور القرآن الكريم، وهي السُّورة رقم 19 في ترتيب المصحف، مكِّيَّة، عدد آياتها ثمانٌ وتسعون آية."

(جلد3 ص: 2091 ط: عالم الکتب)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504100920

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں