بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حافظات کا تراویح میں قرآن سنانے کا حکم


سوال

اگر دوحافظات تراویح میں  جماعت کے ساتھ  قرآن سنانا چاہتی ہوں،تو اس کا طریقہ کار بتادیں ،اور دونوں کے ایام عذر بھی الگ الگ ہیں تو قرآن پاک کس طرح مکمل کریں۔

جواب

تراویح یا کسی بھی نماز میں عورتوں کی تنہا جماعت مکروہ تحریمی ہے، لہٰذا عورتوں کو تنہا طور پر جماعت کے ساتھ تراویح نہیں پڑھنی چاہیے،لہذا صورت مسئولہ میں  مذکورہ حافظات کو تراویح میں  جماعت کے ساتھ قرآن نہیں سنانا چاہیے ،بلکہ ہر ایک  کواپنی تنہا نماز ِتراویح میں قرآن مجید کا ختم کرنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔

البتہ اگر  قرآن مجید بھولنے کا  خوف ہو تو  وہ تراویح میں امامت پر ہی منحصر نہیں، بلکہ سال بھر تلاوت کا اہتمام کرنا، گھر میں والد بھائی بہن والدہ کو سنانا ،بچیوں کو پڑھاتے رہنا، نوافل وفرائض میں طویل طویل قرأت کرتے رہنا وغیرہ امور کو اختیار کرنے سے ان شاء اللہ پوری طرح محفوظ رہے گا، اور بے شمار برکات کا موجب ہوگا۔

مجمع الزوائد میں ہے  :

"وعن عائشة أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قال: "لا ‌خير ‌في جماعة النساء إلا في المسجد، أو في جنازة قتيل."

(كتاب الصلاة،باب خروج النساء الي المساجد وصلاتهن في البيوت،ج:2،ص:33،ط:مكتبة القدسي)

الترھیب  والترغیب میں ہے :

"عن ابن عمر رضي الله عنهما؛ أن رسول الله - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قال:"إنما مثل صاحب القرآن كمثل الإبل المُعَقَّلَة؛ إن عاهد عليها أمسكها، وإن أطلقها ذهبت."

(کتاب قراءہ القرآن،فصل فی تعاھد القرآن،ج:2،ص:174،ط:دارابن حزم)

فتاوی شامی میں ہے :

"(قوله ‌ويكره ‌تحريما) صرح به في الفتح والبحر (قوله ولو في التراويح) أفاد أن الكراهة في كل ما تشرع فيه جماعة الرجال فرضا أو نفلا."

(كتاب الصلوة،باب الإمامة،ج 1،ص :565،ط :سعيد)

فتاوی عالمگیری میں ہے :

"‌ويكره ‌إمامة المرأة للنساء في الصلوات كلها من الفرائض والنوافل إلا في صلاة الجنازة. هكذا في النهاية فإن فعلن وقفت الإمام وسطهن وبقيامها وسطهن لا تزول الكراهة وإن تقدمت عليهن إمامهن لم تفسد صلاتهن. هكذا في الجوهرة النيرة وصلاتهن فرادى أفضل هكذا في الخلاصة."

(كتاب الصلاة،الفصل الثالث في بيان من ىصلح امامالغيره،ج :1،ص :85،ط:رشيدية)

البحر الرائق میں ہے :

"(قوله وجماعة النساء) أي وكره ‌جماعة ‌النساء؛ لأنها لا تخلو عن ارتكاب محرم وهو قيام الإمام وسط الصف فيكره كالعراة كذا في الهداية وهو يدل على أنها كراهة تحريم؛ لأن التقدم واجب على الإمام للمواظبة من النبي - صلى الله عليه وسلم - عليه وترك الواجب موجب لكراهة التحريم المقتضية للإثم."

(كتاب الصلوة،باب جماعة النساء في الصلوة،ض :1،ص :372،ط :دارالكتب الإسلامي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144409100283

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں