بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حافظِ قرآن کے لیے تراویح میں قرآن سنانا


سوال

کیا حافظِ قرآن کے لیے تراویح پڑھانا فرض ہے؟

جواب

تراویح میں قرآن مجید سنانا سنت ہے اور بڑے اجر وثواب کا کام ہے، اس لیے حافظِ قرآن کو  خصوصًا تراویح میں مکمل قرآن سنانے کا اہتمام کرنا چاہیے، البتہ تراویح میں قرآن سنانا فرض نہیں ہے، اس لیے کسی عذر کی وجہ سے تراویح میں کسی حافظ نے قرآن نہیں سنایا تو  گناہ گار نہیں ہوگا، تاہم سنانے کے ثواب سے محروم ہوگا۔

الفتاوى الهندية (1/ 117):

السنة في التراويح إنما هو الختم مرةً فلايترك لكسل القوم، كذا في الكافي.

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200538

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں