بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہافد نام رکھنا کیساہے؟


سوال

میں اپنے بیٹے کا نام "ہافد " رکھنے کا سوچ رہا ہوں، براہِ مہربانی آپ بتائیں کہ ’’ہافد(hafid)‘‘ نام کیسا ہے؟ کیا میں یہ نام رکھ سکتا ہوں؟

جواب

تتبع اور تلاش کے باوجود "ہافد"  کا لفظ کسی مستند لغت میں نہیں  مل سکا، لہذا  یہ نام رکھنے کے بجائے انبیاءِ کرام  علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اسماء میں سے کوئی نام یا اچھے معنیٰ والا کوئی عربی نام منتخب کرلیجیے۔ ہماری ویب سائٹ کے سرور ورق پر اسلامی ناموں کے سیکشن میں حروف تہجی کی ترتیب سے لڑکوں اور لڑکیوں کے منتخب نام موجود ہیں، جنس اور حرف کا منتخب کرکے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200150

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں