بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حفیظ اللہ نام کا مطلب اور رکھنے کا حکم


سوال

حفيظ الله نام كا كيا معنى ہے اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"حفیظ" اللہ تعالیٰ کا صفتی نام ہے اور اسمائے حسنی سےماخوذ ہے، بمعنی: محافظ، ذمہ دار، امین، یہ نام اکیلے (یعنی صرف حفیظ) بھی رکھا جا سکتا ہے، اور  "حفیظ اللہ"  نام رکھنا بھی درست ہے اور  اس کا مطلب ہے: اللہ تعالٰی کی حدود کا پاسبان؛ لہذا یہ نام رکھا جا سکتا ہے۔

القاموس الوحید میں ہے:

"الحفیظ: (1)اللہ جلّ شانہٗ کی صفات میں سے ایک صفت، (2)امین۔ (3)محافظ، ذمہ دار۔ (4)حدودِ خداوندی کا پاسبان۔"

(القاموس الوحید ، ص :۳۵۶،ط :ادارہ اسلامیات لاہور)،(طبقات الحنفيۃ، ج:۱، ص:۸، ط:میر محمد کتب خانہ) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144410100391

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں