لڑکی کا حدیثہ نام رکھنا کیسا ہے، اس کے معنی اور مطلب کیا ہیں؟
حدیثہ کےمعني "بات چیت ،گفتگو کرنا" کے ہے ، اور نام کا اثر مسمّی پڑتا ہے ، اس لیے اس لفظ سے نام نہ رکھا جاۓ، بلکہ اچھے معنی والا عربی نام یا صحابیات کے ناموں میں سے کوئی رکھا جائے تو بہتر ہے۔
المعجم الوسیط میں ہے :
" ( الحدیث) کل ما یتحدث به من کلام و خبر "
(ج:1 ، ص:160 ، ط:دار الدعوة )
فقظ والله اعلم
فتوی نمبر : 144510100812
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن