بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی احادیث کا مجموعہ


سوال

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی جمع  کردہ احادیث  کے مجموعے کانام کیاہے؟ 

جواب

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی احادیث کے ایک سے زائدہ مجموعوں کا تذکرہ کتابوں میں ملتا ہے، سننِ دارمی کی ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ بشیر بن نہیک  سدوسی نے بھی ان سے سنی ہوئی روایات یکجا کی تھیں ۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایات  کا  ایک مجموعہ  ہمام بن منبہ  یمانی  نے مرتب کیا تھا، جو صحیفہ ہمام بن منبہ کے  نام سے مشہور ہے، امام احمد بن حنبل  رحمہ اللہ نے مسند احمد میں اس مجموعے کی تمام روایات یکجا ذکر کی ہیں اور صحیح بخاری وصحیح مسلم میں بھی متفرق طور موجود ہیں، یہ صحیفہ  برلن کے کتب خانہ میں موجود ہے، ڈاکٹرحمید اللہ  مرحوم نے وہاں سے حاصل کرکے اسے شائع کر دیا ہے۔ (ملاحظہ فرمائیے : امام ابن ماجہ اور علم حدیث از مولانا محمد عبدالرشید نعمانی رحمہ اللہ ، ص :۱۳۸،۲۳۹، مکتبۃ البشری کراچی)  فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144204200129

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں