بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حدیث تین شخص ایسے ہیں جن سے اللہ تعالٰی قیامت کے دن نہ بات فرمائیں گے اور نہ ہی انہیں پاک کریں گے اور نہ ہی ان کی طرف رحمت سے دیکھیں گے اور ایسے لوگوں کے لیے درد ناک عذاب ہوگا: (1) بوڑھا زانی (2) جھوٹا حکمران (3) متکبر فقیر کا حوالہ


سوال

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین شخص ایسے ہیں جن سے اللہ تعالٰی قیامت کے دن نہ بات فرمائیں گے اور نہ ہی انہیں پاک کریں گے اور نہ ہی ان کی طرف رحمت سے دیکھیں گے اور ایسے لوگوں کے لیے درد ناک عذاب ہوگا:

1) بوڑھا زانی

2) جھوٹا حکمران

3) متکبر فقیر۔

کیا یہ حدیث احادیث کی کتابوں میں موجود ہے؟  رہنمائی فرمائیں ۔

جواب

مذکورہ روایت  کئی کتب حدیث  میں موجود ہے، مختصرا صحیح مسلم شریف کا  حوالہ ملاحظہ فرمائیے، امام مسلم رحمه الله  (المتوفى: 261ھ) اپنی سند سے نقل فرماتے ہیں: 

"عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ثلاثة لا يكلمهم الله يوم القيامة ولا يزكيهم - قال أبو معاوية: ولا ينظر إليهم - ولهم عذاب أليم: شيخ زان، وملك كذاب، وعائل مستكبر ".

"حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ سے روایت ہے  کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ:تین شخص  ایسے ہیں جن سے اللہ تعالی قیامت کے دن بات نہیں فرمائیں گے اور نہ ہی انہیں پاک کریں گے ، ابو معاویہ نے کہا ،اور نہ ہی  ان کی طرف نظر رحمت سے دیکھیں گے، اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہو گا ،بوڑھا زانی ،جھوٹا بادشاہ، متکبر فقیر۔"

(صحيح مسلم، باب بيان غلظ تحريم إسبال الإزار، والمن بالعطية، وتنفيق السلعة بالحلف، وبيان الثلاثة الذين لا يكلمهم الله يوم القيامة، ولا ينظر إليهم، ولا يزكيهم ولهم عذاب أليم، (1/ 102) برقم (107)، ط/ دار إحياء التراث العربي- بيروت)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144501101627

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں