بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حدیث میرے جلال کی بنا پر ایک دوسرے سے محبت کرنے والے کہاں ہیں ؟ کا حوالہ


سوال

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بےشک روز قیامت اللہ سبحانہ و تعالٰی ارشاد فرمائیں گے : ميرےجلال کی بنا پر   ایک دوسرے سے محبت کرنے والے کہاں ہیں؟ آج کے دن جبکہ میرے عرش کے سائے کے علاوہ کوئی اور سایہ نہیں،  میں انہیں اپنے عرش کے سائے میں جگہ دوں گا۔کیا یہ حدیث ، احادیث کی کتابوں میں موجود ہے؟

جواب

یہ روایت کئی کُتُبِ حدیث میں موجود ہے،مختصراً   صحیح مسلم سےحوالہ    پیش خدمت ہے ،  اما م مسلم رحمہ اللہ(المتوفى: 261ھ) اپنی سند سے نقل فرماتے ہیں : 

"عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الله يقول يوم القيامة: «أين المتحابون بجلالي، اليوم أظلهم في ظلي يوم لا ظل إلا ظلي».

ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا: میرے جلال کی بنا پر ایک دوسرے سے محبت کرنے والے کہاں ہیں؟ آج میں انھیں اپنے سائے میں رکھوں گا، جب کہ آج کے دن میرے سایے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا۔

(صحيح مسلم، باب في فضل الحب في الله،  (4/ 1988) برقم (2566)، ط/ دار إحياء التراث العربي - بيروت) 

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144501100756

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں