بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حدیث مسلمانوں کے راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دیا کرو کا حوالہ


سوال

 حضرت ابو برزہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے عرض کیا : اے اللہ کے نبی مجھ کو کوئی بات ایسی بتلائیے جس سے میں فائدہ اٹھاؤں،آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مسلمانوں کے راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دیا کرو۔

کیا مذکورہ حدیث ، احادیث کی کتابوں میں موجود ہے ؟

جواب

مذکورہ روایت کئی کتب ِحدیث میں موجود ہے، مختصرا مسلم شریف سے حوالہ پیش خدمت ہے،ا مام مسلم رحمه الله  (المتوفى: 261ھـ) اپنی سند سے نقل فرماتے ہیں:

"عن أبي برزة، قال: قلت: يا نبي الله، علمني شيئا أنتفع به، قال: «اعزل الأذى عن طريق المسلمين»."

يعني حضرت ابو برزہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے عرض کیا : اے اللہ کے نبی ، مجھے کوئی بات ایسی بتلائیے جس سے میں فائدہ اٹھاؤں، آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مسلمانوں کے راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دیا کرو۔

(صحيح مسلم،  باب فضل إزالة الأذى عن الطريق (4/ 2021) برقم (2618)، ط/ دار إحياء التراث العربي - بيروت)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144501101626

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں