بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حدیث ’’مریضوں کی عیادت کیا کرو اور جنازوں میں شرکت کیا کرو یہ تمہیں آخرت کی یاد دلاتے رہیں گے‘‘ کا حوالہ


سوال

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مریضوں کی عیادت کیا کرو اور جنازوں میں شرکت کیا کرو ، یہ تمہیں آخرت کی یاد دلاتے رہیں گے۔

کیا یہ حدیث مسند احمد میں موجود ہے ؟ رہنمائی فرمائیں ۔

جواب

مذکورہ روایت’’ مسند احمد‘‘ میں  تین مقامات پر موجودہے،اورحضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، متنِ حدیث و حوالہ ملاحظہ فرمائیے : 

"عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «عُودُوا الْمَرِيضَ، وَامْشُوا مَعَ الْجَنَائِزِ تُذَكِّرْكُمُ الْآخِرَةَ»."

(مسند أحمد، مسند أبي سعيد الخدري رضي الله عنه، (17/ 274) برقم (11180)، و(17/ 372) برقم (11270)، و(18/ 32) برقم (11445)، ط/ مؤسسة الرسالة، 1421هـ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502100313

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں