بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حدیث جو شخص دنیا میں نمائش اور شہرت کا لباس پہنے گا، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن ذلت ورسوائی کا لباس پہنائے گا کا حوالہ


سوال

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص دنیا میں شہرت کا لباس پہنے گا ( یعنی ایسا لباس جسے پہن کر یہ شخص لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا اور اپنی بڑائی جتلانا چاہتا ہو ) تو اللہ سبحانہ و تعالٰی قیامت کے دن اسے ذلت کا لباس پہنائیں گے۔

کیا ایسی کوئی حدیث ہے ؟ 

جواب

مذکورہ حدیث کئی  معتبر کتب حدیث میں صحیح سند سے مذکور ہے،  مختصرا سنن ابن ماجہ (المتوفى: 273ھ) کا حوالہ ملاحظہ فرمائیے: 

"عن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من لبس ثوب شهرة في الدنيا، ألبسه الله ثوب مذلة يوم القيامة، ثم ألهب فيه نارا".

"ترجمه: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللّٰہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص دنیا میں نمائش اور شہرت کا لباس پہنے گا، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن ذلت ورسوائی کا لباس پہنائے گا، پھر اس میں آگ بھڑکا دے گا۔"

(سنن ابن ماجه، باب من لبس شهرة من الثياب، (4/ 601) برقم (3607 )، ط/ دار الرسالة العالمية، 1430هـ)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144501101339

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں