"هدامة" کے معنی ،تلفظ اور نام رکھنا کیسا ہے؟
"هدامة" ، "فعالة"کے وزن پر ہے جو اسم مبالغہ کا صیغہ ہے اور "الهدم" سے ماخوذ ہے، جس کا معنی ہے: توڑنا، "فعالة" کا وزن اس مادے سے مستعمل نہیں ہے، لہٰذا یہ نام رکھنا درست نہیں ہے۔
لسان العرب میں ہے:
"هدم: الهدم: نقيض البناء، هدمه يهدمه هدما وهدمه فانهدم وتهدم وهدموا بيوتهم، شدد للكثرة. ابن الأعرابي: الهدم قلع المدر، يعني البيوت، وهو فعل مجاوز، والفعل اللازم منه الانهدام. ويقال: هدمه ودهدمه بمعنى واحد."
(لسان العرب، ج:11، ص:379، ط:دار صادر)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144610101801
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن