بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حبیب بینک کی کونیکٹ(konnect ) فرنچائز لینا


سوال

حبیب بینک کے کونیکٹ (konnect)فرینچائیز لینا کیسا ہے؟

جواب

 واضح رہے کہ بینک کو خدمات فراہم کرنا اس کے سودی معاملات میں تعاون کرنا ہے،  اس لیے  کسی بھی بینک کی کسی قسم کی  فرنچائز  لینا اور اس کو چلانا جائز نہیں ہے ۔ 

قال اللہ تبارک وتعالی: انما الخمر والمیسر والانصاب والازلام رجس من عمل الشیطان فاجتنبوہ۔ [سورۃ المائدۃ آیت:۹۰]

وقال اللہ تعالیٰ: ولاتعاونوا علی الاثم والعدوان۔ [سورۃ المائدۃ آیت:۲]"

عن جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ: قال لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آکل الربا وموکلہ وکاتبہ وشاہدیہ، وقال: ہم سواء۔ رواہ مسلم"۔ (مشکاۃ المصابیح ۱:۲۴۴ باب الربا)

 فقط والله  أعلم


فتوی نمبر : 144202200433

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں