بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ہدیہ کا حکم


سوال

مسجد میں ایک نمازی نےدو سو روپے قرآن میں رکھے وہ قرآن اپنے گھر سےلایا تھا، امام صاحب سے کہا کچھ ھدیہ  رکھا ہے آپ اٹھا لینا کیا یہ ہدیہ امام کے لیے لینا جائز ہے ؟

جواب

صورت مسئولہ میں امام صاحب کے لیے یہ ہدیہ لینا جائز ہے، تاہم نماز ی کا ہدیہ دینے کا یہ طریقہ مناسب نہیں ہے۔ کسی اور شائستہ طریقے سے بھی دیا جاسکتا ہے۔

حدیث شریف میں ہے: 

"أخبرنا أبو عبد الله الحافظ وأبو بكر أحمد بن الحسن الحيري قالا: حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا العباس بن محمد الدورى، حدثنا محمد بن بكير الحضرمي، حدثنا ضمام بن إسماعيل المصرى، عن موسى بن وردان، عن أبى هريرة، عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قال: "تهادوا تحابوا".

(سنن الکبری للبیہقی، باب التحريض على الهبة والهدية صلة بين الناس، ج: ۱۲، صفحہ: ۲۹۶، رقم الحدیث: ۱۲۰۶۹، ط: مركز هجر للبحوث والدراسات العربية والإسلامية )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508100187

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں