بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حاجت کو پورا کرنے کا وظیفہ


سوال

میں ایک شرعی حاجت رکھتا ہوں ، فقط للہ فی اللہ آپ کوئی وظیفہ و ورد بتادیں۔

جواب

کسی بھی جائز حاجت کو پورا کرنے کے لیے دو رکعت صلاۃ الحاجت پڑھ کر اللہ سے دعا کریں اور کثرت سے استغفار کریں، ان شاء اللہ  آپ کی حاجت جلد پوری ہوجائے گی۔

صلاۃ الحاجت کا طریقہ درج ذیل لنک میں ملاحظہ کیجیے:

نماز حاجت کا مسنون طریقہ

سنن ابن ماجہ میں ہے:

"عن عبد الله بن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من ‌لزم ‌الاستغفار جعل الله له من كل هم فرجا، ومن كل ضيق مخرجا، ورزقه من حيث لا يحتسب."

(کتاب الادب، ج:2، ص:254، ط:دار إحياء الكتب العربية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144506101502

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں