بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جم جانے کا حکم


سوال

جسم کی حفاظت اور تندرستی کےلیے جم جانا کیسا ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جسم کی حفاظت اور تندرستی کی نیت سے جم جانا  جائز ہے، البتہ اگرجم میں منکرات کا ارتکاب   ہو جیسے مرد وعورت کا اختلاط یا گانے بجائے جاتے ہوں، تو ایسےجم  سے احتراز ضروری ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(وإن علم أولًا) باللعب (لايحضر أصلًا) سواء كان ممن يقتدى به أو لا لأن حق الدعوة إنما يلزمه بعد الحضور لا قبله ابن كمال. وفي السراج ودلت المسألة أن الملاهي كلها حرام ويدخل عليهم بلا إذنهم لإنكار المنكر قال ابن مسعودصوت اللهو والغناء ينبت النفاق في القلب كما ينبت الماء النبات. قلت: وفي البزازية استماع صوت الملاهي كضرب قصب ونحوه حرام لقوله - عليه الصلاة والسلام - «استماع الملاهي معصية والجلوس عليها فسق والتلذذ بها كفر» أي بالنعمة فصرف الجوارح إلى غير ما خلق لأجله كفر بالنعمة لا شكر فالواجب كل الواجب أن يجتنب كي لا يسمع لما روي «أنه عليه الصلاة والسلام أدخل أصبعه في أذنه عند سماعه»."

(کتاب الحظر و الاباحۃ، ج:6،ص:348،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404100114

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں