بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گیارہویں شریف کی تاریخی حیثیت پر اشکال


سوال

گیارہویں شریف کے تعلق سے کچھ بے چینی ہے، مسئلہ یہ ہے کہ اس رسم کے آغازکے تعلق سے یہ بات کتابوں میں ہے کہ تیرہویں صدی کے نصف اول تک یہ رسم نہیں تھی، جب کہ شیخ عبدالحق صاحب محدث دہلوی نے ماثبت بالسنۃ 167صفحہ میں لکھا ہے:"و قد اشتهر في دیارنا هذا الیوم الحادي عشر"،  جس سے پتہ چلتا ہے کہ تیرہویں صدی سے پہلے بھی یہ رسم متعارف تھی ۔

برائے مہربانی تطبیق دے کر مطمئن فرمائیں!

جواب

واضح رہے کہ شریعت کی تعلیم ہے کہ ایسے سوالات سے گریز کیا جائے جس کا عمل سے کوئی تعلق نہیں، چنانچہ جب آپ ﷺسے  روح کے متعلق سوال کیا گیا تو اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:

﴿وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ ‌الرُّوحِ قُلِ ‌الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُمْ مِنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا ﴾ [الإسراء: 85] 

ترجمہ :  "  اور تجھ سے پوچھتے ہیں روح کو،  کہہ دے روح ہے میرے رب کے حکم سےاور تم کو علم دیا ہے تھوڑا سا(خبر دی ہے تھوڑی سی)"(ترجمہ شیخ الہند)

اسی طرح جب چاند کے  متعلق سوال کیا گیا تو فرمایا :

﴿ يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَهِلَّةِ قُلْ هِيَ ‌مَوَاقِيتُ لِلنَّاسِ وَالْحَجِّ﴾ [البقرة: 189]

ترجمہ : " تجھ سے پوچھتے ہیں حال نئے چاند کا کہدے کہ یہ اوقات مقررہ ہیں لوگوں کے واسطے اور حج کے واسطے " (ترجمہ شیخ الہند) 

چنانچہ جواب میں سوال کا رخ عمل کی طرف کیا گیا،اور ایک اور جگہ تنبیہ کی کہ      :

﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَسْأَلُوا عَنْ أَشْيَاءَ ‌إِنْ ‌تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ﴾ [المائدة: 101]

ترجمہ :" اے ایمان والو مت پوچھو ایسی باتیں کہ اگر تم پر کھولی جاویں  تو تم کو بری  لگیں۔"(ترجمہ شیخ الہند)

لہذا فقظ معلومات بڑھانے کے لیے ایسے سوالات سے گریز کیا جائے،جامعہ کی ویب سائٹ پر  شرعی مسائل کی راہ نمائی کی جاتی ہے۔

 مروجہ گیارہویں شریف  شرعاً بدعت اور ناجائز  ہے،اگر چہ شیخ عبد الحق محدث دہلویؒ کے وقت سے ہی رائج ہو ۔

فقط واللہ  اعلم 


فتوی نمبر : 144502100289

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں