بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل میں کلی اور ناک میں پانی ڈلنا


سوال

غسل میں کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنے کا پریکٹیکلی طریقہ بتائیں۔

جواب

غسل میں منہ بھر کر کلی کرنا اورناک میں پانی ڈالنا   فرض ہے،غیر روزہ دار کے لیے کلی میں  غرارہ کرنا اور ناک میں نرم ہڈی تک پانی پہنچانا سنت ہے،اس کا عملی طریقہ کسی مقامی عالمِ دین سے بالمشافہہ معلوم کرلیں۔

الدر المختار وحاشیہ ابن عابدین میں ہے:

"(وغسل الفم) أي استيعابه، ولذا عبر بالغسل أو للاختصار (بمياه) ثلاثة (والأنف) ببلوغ الماء المارن (بمياه)  (والمبالغة فيهما) بالغرغرة، ومجاوزة المارن (لغير الصائم) لاحتمال الفساد؛ وسر تقديمهما اعتبار أوصاف الماء؛. لأن لونه يدرك بالبصر، وطعمه بالفم، وريحه بالأنف. ولو عنده ماء يكفي للغسل مرة معهما وثلاثا بدونهما غسل مرة.

(قوله: والمبالغة فيهما) هي السنة الخامسة. وفي شرح الشيخ إسماعيل عن شرح المنية: والظاهر أنها مستحبة.

(قوله: بالغرغرة) أي في المضمضة، ومجاوزة المارن في الاستنشاق، وقيل: المبالغة في المضمضة تكثير الماء حتى يملأ الفم. قال في شرح المنية والأول أشهر."

(سنن الوضوء، ج:1، ص:116، ط:ايج ايم سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100200

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں