بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل واجب میں غرغرہ کا حکم


سوال

کیاغسل واجب کے لیے  غرغرہ کرنا واجب ہے؟

جواب

غسل میں کلی کرنا فرض ہے، اگر اچھی طرح سے کلی کرلی جائے تو فرض ادا ہوجاتا ہے، غرغرہ کرنا فرض نہیں ہے، بلکہ سنت ہے،  چوں کہ احادیث میں واجب غسل میں کلی اور ناک میں پانی ڈالنے میں مبالغہ کرنا مذکور ہے، اور غرارہ کلی میں مبالغہ ہوتا ہے۔ 

مصنف  ابی شیبہ میں ہے:

"عن أبي سلمة بن عبد الرحمن قال: حدثتني عائشة رضي اللّٰه عنها أن رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیه وسلم کان إذا اغتسل من الجنابة فمضمض واستنشق ثلاثاً. وفي روایة عن عمر رضي اللّٰہ عنه قال: إذا اغتسلت من الجنابة فتمضمض ثلاثاً فإنه أبلغ".

(کتاب الطهارة ، في المضمضة والاستنشاق في الغسل ج: 1 ص: 473 ط: المجلس العلمي)

سنن ابی داؤد میں ہے:

"عن عاصم بن لقيط بن صبرة عن أبيه لقيط بن صبرة، قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "‌بالغ ‌في ‌الاستنشاق، إلا أن تكون صائما".

(‌‌أول كتاب الصوم ، باب الصائم يصب عليه الماء من العطش ويبالغ في الاستنشاق‌‌ ج: 4 ص: 46 ط: الرسالة العالمية)

فتاوی شامی میں ہے:

"وفرض الغسل غسل کل فمه، ویکفي الشرب عباً؛ لأن المج لیس بشرط في الأصح".

(کتاب الطھارۃ ، فرض الغسل ج: 1 ص: 151 / 152 ط: سعید)

بدائع الصنائع میں ہے:

"ومنها: المبالغة في المضمضة والاستنشاق إلا في حال الصوم فیرفق.... لأن المبالغة فیهما من باب التکمیل في التطهیر؛ فکانت مسنونةً إلا في حال الصوم؛ لما فیها من تعریض الصوم للفساد".

(كتاب الطهارة ، فصل سنن الوضوء ج: 1 ص: 221 ط: دار الكتب العلميه)

فقط والله واعلم


فتوی نمبر : 144410101067

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں