بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غصے میں تین طلاقیں دینا


سوال

اگر مرد اپنی بیوی کوتین طلاق دے دے غصے کی حالت میں کیا طلاق واقع ہوتی ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ طلاق عموماً  غصہ کی ہی حالت میں دی جاتی ہے اور غصہ  کی حالت میں دی گئی طلاق شرعاً واقع ہوجاتی ہے، لہذا اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو ایک ساتھ  تین طلاقیں دے تو تینوں  طلاقیں واقع ہو جاتی ہیں ،بیوی شوہر پر حرمتِ  مغلظہ کے ساتھ حرام ہوجاتی ہے  اور رجوع کا حق ختم ہوجاتا ہے، عدت گزرنے کے بعد بیوی دوسری جگہ نکاح کرنے میں مکمل طور پر آزاد ہوگی۔

فتاوی شامی میں ہے:

"قلت: وللحافظ ابن القيم الحنبلي رسالة في طلاق الغضبان، قال فيها: إنه على ثلاثة أقسام : أحدها أن يحصل له مبادي الغضب بحيث لايتغير عقله ويعلم ما يقول ويقصده، وهذا لا إشكال فيه، الثاني : أن يبلغ النهاية فلايعلم ما يقول ولايريده، فهذا لا ريب أنه لاينفذ شيء من أقواله، الثالث : من توسط بين المرتبتين بحيث لم يصر كالمجنون، فهذا محل النظر والأدلة تدل على عدم نفوذ أقواله اهـ ملخصًا من شرح الغاية الحنبلية، لكن أشار في الغاية إلى مخالفته في الثالث حيث قال: ويقع طلاق من غضب خلافًا لابن القيم اهـ وهذا الموافق عندنا لما مر في المدهوش".

(رد المحتار، كتاب الطلاق 3/244 ،ط: سعيد)

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"وَإِنْ كَانَ الطَّلَاقُ ثَلَاثًا فِي الْحُرَّةِ وَثِنْتَيْنِ فِي الْأَمَةِ لَمْ تَحِلَّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ نِكَاحًا صَحِيحًا وَيَدْخُلَ بِهَا ثُمَّ يُطَلِّقَهَا أَوْ يَمُوتَ عَنْهَا، كَذَا فِي الْهِدَايَةِ".

(الفتاوى الهندية 1/ 473 ،ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144312100356

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں