بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غصہ کا حکم


سوال

1)میں نہیں جانتا کہ اپنے غصے کو کیسے قابو کروں ،یہ میری عادت بن گئی ہے  ، برائے مہربانی مجھے کچھ سنانے کے لیے بتائیں تاکہ میں اپنے غصے کو  قابو کر سکوں ،

2)مزید یہ کہ میری بیٹی ڈیڑھ سال کی ہے وہ کچھ کھا تی  پیتی نہیں ہے  بہت ضدی ہو گئی ہے ۔

جواب

1)صورت مسئولہ میں نبی اکرم ﷺ کی سیرت اور صفات کا مطالعہ کرنا چاہیے اور یہ کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں نبی اکرم ﷺ کی سیرت اپنانے کا حکم دیا ہے اور بدزبانی کے خطرناک انجام کو سوچنا چاہیے اور غصہ آئے تو  ’’أَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ‘‘ پڑھتے رہیں اور وضو کرلیا کریں اور حالت بدل دیا کریں۔

2)اللہ تعالیٰ نیک اخلاق نصیب فرمائے، بچی کے کھانے پینے کے حوالے سے کسی معالج سے رجوع کریں ۔

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144402100516

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں